جنوبی وزیرستان میں ڈھائی سال بعد پولیو مہم دوبارہ شروع

جنوبی وزیرستان میں ڈھائی سال بعد پولیو مہم دوبارہ شروع

جنوبی وزیرستان (آن لائن )جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 30ماہ کے بعد پولیو مہم دوبارہ شروع کرد ی گئی۔پولیو مہم پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں وانا ،اعظم ورسک اور قریب وجوار کے علاقوں میں پولیو مہم کو تیس ماہ کے بعد دوبارہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں شروع کردیاگیا ہے۔تیس ماہ قبل شدت پسندوں کی جانب سے وانا کے علاقوں میں پولیو مہم کے خلاف پمفلیٹ تقسیم کئے گئے تھے جس کے بعد وانا کے علاقوں میں پولیو مہم روک دی گئی تھی ۔سوموار سے ایک بار پھر وانا کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔وانا کے علاقوں میں پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 102موبائل ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں۔سرحدی علاقوں سے امدہ اطلاعات کے مطابق پولیو مہم کامیابی سے جاری تھی اور کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تھا ۔ادھر جنوبی وزیرستان کے اوپن ایریاز میں بھی پولیو مہم شروع ہوگئیہے ۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل آفسر نواب خان صافی نے قبائلی بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کردیاگیا ۔

مزید : علاقائی