پیپلز پارٹی نے مزدور اور کسان کے حقوق کی بات کی ، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی نے مزدور اور کسان کے حقوق کی بات کی ، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے لیکر غریبوں ، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 40 برس سے پاکستان کے غریب طبقے کی حمایت پیپلز پارٹی کو ہی حاصل رہی ہے ، موجودہ صورتحال میں حکومت کے ہر اس عمل کی مخالفت کی جائیگی جوکہ مزدوروں ، کسانوں اور مظلوموں کے حقوق کے خلاف ہوگی،ان خیالات کا اظہار سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس میں منعقدہ ورکرز کنوینشن میں سندھ اور بلوچستان کے سوئی گیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : علاقائی