این آئی پی ای اجلاس ، 18ویں ترمیم کے توانائی ، صحت ، تعلیم پر اثرات کا جائزہ

این آئی پی ای اجلاس ، 18ویں ترمیم کے توانائی ، صحت ، تعلیم پر اثرات کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)نیشنل انسٹیوٹ آف پولیٹیکل ایجوکیشن (این آئی پی ای )کا اجلاس ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں 18ویں آئینی ترمیم کے شعبہ توانائی ، صحت ، تعلیم اور ماحولیات پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں متفقہ رائے دی گئی کہ 18ویں ترمیم کے بعض حصوں کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے 4ارکان پر مشتمل سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین جسٹس (ر)خلیل احمدہونگے کمیٹی میں منصور عثمان ملک (ایل ایل ایم ، ہاورڈ)بھی شامل ہیں۔18ویں ترمیم کے حوالے سے شرکاءکی رائے تھی کہ 1973کے آئین کی شقیں قرآنی آیات نہیں جو تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔قائم کردہ 4رکنی کمیٹی توانائی ،صحت ،تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں بہتر ی لانے اور ان شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے کام کریگی ۔

مزید : علاقائی