دبئی ،دو پاکستانی بھائیوں کی خاتون کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ایک کروڑ روپے چھیننے کی کوشش

دبئی ،دو پاکستانی بھائیوں کی خاتون کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ایک کروڑ روپے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دو پاکستانی بھائیوں نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک خاتون کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اس سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چھیننے کی کوشش کی لیکن خاتون کے ساتھیوں نے انہیں دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ چھبیس سالہ چینی خاتون چار لاکھ درہم کی رقم اپنے لیپ ٹاپ بیگ میں ڈال رکھی تھی اور وہ فاریج ایال ناصر کے علاقہ میں واقعہ اپنے گھر میں داخل ہونے کیلئے سیڑھیاں چڑھ رہی تھی کہ بدبخت ڈاکو اس پر حملہ آور ہوگئے۔ ایک نے اس کی آنکھوں میں مرچوں والا سپرے چھڑکا اور دوسرے دو اس سے بیگ چھیننے کی کوشش کرنے لگے۔ خاتون نے ہمت سے کام لے کر بیگ کو مضبوطی سے تھامے رکھا اور اسی دوران اس کے دو ساتھی بھی پہنچ گئے۔ اگرچہ مجرموں نے ان پر بھی مرچوں کا چھڑکاﺅ کیا لیکن انہوں نے ان کی خوب درگت بنائی اور پولیس کو بلا کر انہیں گرفتار کروادیا۔پاکستانی بھائیوں کی عمریں 23 اور 28 سال ہیں جبکہ ان کے ساتھی کے بارے میں مزید ملومات دستیاب نہیں۔تینوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور مزید سماعت 10 دسمبر کو ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -