برطانوی شخص کے دماغ میں ایک سنیٹی میٹر لمبے کیڑے کا انکشاف

برطانوی شخص کے دماغ میں ایک سنیٹی میٹر لمبے کیڑے کا انکشاف

لندن (نیوز ڈیسک)پیٹ کے کیڑوں کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہو گا لیکن ایک برطانوی شخص کے دماغ میں ایک سنیٹی میٹر لمبے کیڑے کا انکشاف ہوا ہے جو چار سال سے اس شخص کے دماغ میں رہائش رکھے ہوئے تھا۔یہ کیڑا دماغ کی دائیں طرف سے شروع ہو کر بائیں طرف پانچ سینٹی میٹر کا راستہ بنا چکاتھا۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ بر طانیہ میں یہ واقعہ پہلی دفعہ رونما ہوا ہے۔اس کیڑے کا تعلق مشرق بعید کی جھیلوں سے بتایا جاتا ہے اور1953سے لے کر اب تک اس کے انسانی جسم میں گھسنے کے 300واقعات سامنے آچکے ہیں۔دماغ میں داخل ہو کر یہ شدید سر درد،یاداشت ضائع ہونے اور فالج جیسے امراض کا سبب بنتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ رینگنے والے جانوروں کا کچا گوشت یا مینڈک کا گوشت کھانے والوں کے جسم میں داخل ہو سکتاہے۔ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد کیڑے کو متاثرہ شخص کے دماغ سے نکال لیاہے۔ان کاکہنا ہے کہ یہ زیادہ خطرناک قسم سے تعلق نہیں رکھتا تھا،ورنہ یہ دماغ کو کھانا شروع کر دیتا ، جس کے نتیجہ میں موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔

مزید : صفحہ آخر