سوچی تھیم پارک میں دنیا کا سب سے بلند ترین جھولا پیش کردیا گیا

سوچی تھیم پارک میں دنیا کا سب سے بلند ترین جھولا پیش کردیا گیا
 سوچی تھیم پارک میں دنیا کا سب سے بلند ترین جھولا پیش کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 روس(خصوصی رپورٹ)کمزور دل افراد بیٹھنے سے گریز کریں۔سوچی کے تھیم پارک میں دنیا کا سب سے بلند ترین جھولا پیش کردیا گیاہے۔روس کے شہر سوچی کے اسکائی پارک ایجے ہیکٹ سوچی ایڈونچر پارک میں کھلنے والا یہ جھولا170میٹر(558فٹ)یعنی کم وبیش60منزلوں کے برابر اونچائی پر قائم کیا گیا ہے جسکے ذریعے مہم جو منچلے 500میٹر(1ہزار640فٹ) گہری تنگ گھاٹی کے اندر ہوا میں جھولتے نظر آتے ہیں۔سوچی سوئنگ نامی یہ جھولا 230کلوگرام(507پونڈ)وزن برداشت کرسکتا ہے جس پر ایک بار جھولا جھولنے کی قیمت150ڈالر جبکہ مسلسل دو بار جھولنے کی قیمت200ڈالر مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بلند ترین جھولے کا اعزاز نیوزی لینڈکے پاس تھا جو سوچی سوئنگ سے 40میٹر کم بلندی پرہے۔

مزید :

صفحہ آخر -