بلدیاتی انتخابات بروقت نہ کرانے پر حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر لاہورہائیکورٹ نے حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور 16دسمبرکو جواب طلب کرلیا۔
بلدیاتی انتخابات بروقت نہ کرائے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر علی نے کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہورہاہے ۔
عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔