بلاول بھٹو زرداری نے مندر جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

بلاول بھٹو زرداری نے مندر جلائے جانے کا نوٹس لے لیا
بلاول بھٹو زرداری نے مندر جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

  

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مندر جلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان آصف میمن کو ہدایت کی ہے کہ متاثر مندر کی جگہ پر ایک نیا مندر تعمیر کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق یو سی غلام شاہ باگرانی کے گاوں گہرام وسان، یوسی مویا کے گاوں کرمن داس اور یو سی سعید متو کے گاوں میر گل حسن تالپور میں بھی نئے مندر تعمیر کرائے جائیں۔ انہوں نے ڈی سی آصف میمن کو ہدایت کی کہ اقلیتی عبادتگاہوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت تمام شہریوں کو بلا تفریق، رنگ و نسل کے خدمت کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں پختہ یقین رکھتی ہے۔

مزید : حیدرآباد