پرویز خٹک 32 ہزار روپےکا کھانا کھا گئے

پرویز خٹک 32 ہزار روپےکا کھانا کھا گئے
پرویز خٹک 32 ہزار روپےکا کھانا کھا گئے

  

کامونکے(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی گوجرانوالہ کے کھابوں کے شوقین نکلے،کھاناکھانے کے لیے جلسہ کے بعد ہوٹل پر پہنچ گئے۔ جلسہ میں جانے سے پہلے چن دا قلعہ میں معروف تکہ شاپ سے چڑے، بٹیرے اور تکے کھا کر جلسہ گاہ میں گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے ایک عہدیدار نے انہیں کھانا کی دعوت دی تو انہوں نے تکے کھانے کی فرمائش کی، بعد ازاں میزبان اپنے دوستوں کو بتاتا رہا تھاکہ 32 ہزار روپے کا بل ادا کیا ہے۔

مزید : گوجرانوالہ