عورت اور مرد یکساں نہیں ،ماں کے قدموں تلے جنت ہے :طیب اردگان

عورت اور مرد یکساں نہیں ،ماں کے قدموں تلے جنت ہے :طیب اردگان
عورت اور مرد یکساں نہیں ،ماں کے قدموں تلے جنت ہے :طیب اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (نیوز ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے عورت مرد برابر نہیں ہوتے ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے استنبول میں عورتوں کیلئے انصاف کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اور مرد میں حیاتیاتی تفریق ہے اور دونوں زندگی میں ایک جیسے کام نہیں کرسکتے۔ اسلام نے عورت کو معاشرے میں ایک خاص مقام دیا ہے اور وہ ماں کا کردار ہے، کچھ لوگ اس مقام کو سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ اس کو سمجھ نہیں سکتے۔ آپ یہ بات حقوق نسواں کا نعرہ لگانے والوں کو نہیں سمجھا سکتے کیونکہ وہ مامتا کے تصور کو ہی نہیں مانتے۔

اس تقریب میں اردگان کی بیٹی بھی شامل تھی ،انہوں نے کہا میں اپنی ماں کے پاﺅں چومتا تھا کیونکہ ان کے قدموں سے جنت کی خوشبو آتی تھی۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے، مرد و عورت کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ فطرت انسانی کیخلاف ہے۔ دونوں کے کردار، عادات اور جسمانی ساخت مختلف ہیں۔ آپ بچے کو دودھ پلانے والی ماں کے ساتھ ایک مرد کی طرح کا برتاﺅ نہیں کرسکتے۔ عورت کو ان تمام کاموں میں نہیں لگایا جاسکتا جو صرف مرد کرسکتے ہیں جیسا کہ کمیونسٹ حکومتوں نے کیا۔ آپ خواتین کو نہیں کہہ سکتے کہ باہر نکلو اور کھدائی کا کام کرو یہ ان کی نازک فطرت کے خلاف ہوگا۔