دھرنوں کی وجہ سے نواز حکومت کا ہر منصوبہ رک چکا: برطانوی میڈیا
لندن (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھرنوں کی وجہ سے نواز حکومت کا ہر منصوبہ رک چکا ہے،میٹرو بس منصوبے کو رواں برس دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن ملک میں اگست سے جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے اس منصوبے پر کام بالکل رک چکا ہے، میٹرو بس جنوری 2015ءسے چلنا تھیں۔