تھر ایکسپریس سے پاکستانی مسافر 117گرام سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار

تھر ایکسپریس سے پاکستانی مسافر 117گرام سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار
 تھر ایکسپریس سے پاکستانی مسافر 117گرام سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی حکام نے مونا باو ریلوے سٹیشن پر تھر ایکسپریس ٹرین سے ایک پاکستانی مسافرجیارام کو سونا رکھنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعو ی کیا ہے۔ بھا رتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانی مسافر سے چار لاکھ 32ہزار مالیت کا117 گرام سونے کی برآمدگی کا دعوی ٰ کیا ہے۔ جیارام پاکستان سے موناباوتک سفر کر رہا تھا۔ بھارتی حکام مسافر سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاہم سونے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی