تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے
تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

  

کابل ، پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔

سینئر سیکیورٹی ذرئع کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان بارڈر پر واقع نیزیان کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے ڈرون حملہ کیا  جس کے نتیجے میں پانچ دیگر افغان طالبان مارے گئے تاہم  ملا فضل اللہ محفوظ رہے ۔

پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ ، 5 دہشت گرد ہلاک

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ملا فضل اللہ کی اس علاقہ میں موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں جس کی بنیاد پر امریکی حکام نے مذکورہ مقام پر موجود مکان پر دو میزائل داغے  لیکن ملا فضل اللہ ڈرون میزائل کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں