قبضہ گروپ کا خواتین پر تشدد ،کپڑے پھاڑ دیے
رائیونڈ (ویب ڈیسک)بااثر قضبہ گروپ نے غریب خاندان کے مکان پر قبضہ کرنے کے لیے گھرمیں گھس کر بچوں ،عورتوں اور اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا ۔تفصیلات کے مطابق قبضہ گروپ نے گھر میں گھس کر خواتین کے کپڑے پھاڑ کر ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلا دی اورگھر کا سامان باہر پھینک دیا ،مظلوم خاندان دادرسی کے لیے درخواست لے کر تھانہ گای تو قبضہ گروپ کے ساتھی محمد امیر اور لالہ عمر حیات نام نہاد پنچائتی بن کر ورغلا پھسلاکر مظلوم خاندان کو واپس لے آئے اور مکان کو تالے لگا دیے ۔ایک ماہ سے مظلو خاندان سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے اور دادرسی کے لیے تھانے کچہری اور نام نہاد ثالثوں کے درمیان فٹ بال بنا ہو ا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔