شیطان صفت استا دکی 13سالہ طالبہ کےساتھ زیادتی

شیطان صفت استا دکی 13سالہ طالبہ کےساتھ زیادتی
شیطان صفت استا دکی 13سالہ طالبہ کےساتھ زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ویب ڈیسک)شیطان صفت استاد نے اسلحہ کی بنیاد پر نابلغ13سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق درندگی کا نشانہ بننے والی غریب نا بالغ بچی دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود انصاف حاصل نہ کرسکی ۔13 سالہ طالبہ کے والد محمد اشرف نے بتایا کہ وہ نواحی گاﺅں نند کاتکیہ کا رہنے والا ہے اوراسکی طا لبہ بیٹی ٹیویشن پڑھنے کے لیے عرفان علی کی اکیڈمی میں جایا کرتی تھی وقوعہ کے روز عرفان علی طالبہ کو بہانے سے اکیڈمی میں بلایااوراسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جب اس امر کی اطلاع لڑکی کے ورثا ءنے مقامی پولیس کو دی تو تھانہ صدر نے روائتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزم کو بااثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے تاہم صدر پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کراا رکھی ہے اور اس لیے اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا ۔لڑکی کے ورثا ءاور والدین نے وزیراعلی پنجاب سے انصاف کا مطابلہ کیاہے۔

مزید :

قصور -