این اے 122 دھاندلی، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی

این اے 122 دھاندلی، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی
این اے 122 دھاندلی، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریٹرننگ افسر نے این اے 122 میں جانچ پڑتال میں دیگر امیدواروں کو شامل نہ کرنے سے متعلق عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ریٹرننگ افسر نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جانچ پڑتال میں دیگر امیدواروں کو شامل نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں