کےپی کے کے کان کنی کے تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کے پاس ہیں:محمد زبیر

کےپی کے کے کان کنی کے تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کے پاس ہیں:محمد زبیر
 کےپی کے کے کان کنی کے تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کے پاس ہیں:محمد زبیر

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ)وزیر مملکت چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ کے پی کے کے کان کنی کے تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کے پاس ہیں ،جہانگیر ترین ٹی سی پی کے سب سے بڑے ٹھیکدار ہیں،عمران خان خود کہتے ہیں کہ سیاست میں بزنس نہیں ہو تاتو یہ کیا ہے؟انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہ کہ جہانگیر ترین کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا اوراگر خان صاحب کے جہا ز کا خرچہ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں تو انہوں نے ٹیکس کیوں نہیں دیا،عمران خان نے 90کی دہا ئی میں کوئی ٹیکس نہیں دیا ہےاورتحریک انصاف کے 82فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے ۔ان کا کہنا تھاکہ خان صاحب جہانگیر ترین سے ان کے کاروبار کے بارے میں کیوں نہیں پوچھتے کہ اتنا پیسہ ان کے پاس کہا ں سے آیا ۔چئیرمین نجکاری کمیشن نےکہا کہ جہانگیر ترین نے 24کروڑ 70لاکھ کے قرضے معاف کروائے تھے،مشرف کے دورحکومت میں بطوروزیر جہانگیر ترین کے اثا ثوں میں واضح اضافہ ہوا۔ 

وفاقی وزیراطلاعت پر ویز رشید اور وزیر مملکت چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے جہانگیر عمران خان اور جہانگیر ترین کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ہم لوگ عوا م کو تحریک انصاف کے جرائم کے بار ے میں بتار ہے ہیں عوام کو تحریک انصاف کے جرائم کا بھی پتہ ہو نا چاہیے کہ وہ  قانون کی خلاف ورزی  کر  رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کا اگر کاروبار بڑھا ہے تو انہوں نے قرض ادا کیوں نہیں کیا معاف کیوں کروایا۔

مزید : قومی /اہم خبریں