پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب میں کارکنان کی فہرستیں تیار، گرفتاریوں کا امکان

پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب میں کارکنان کی فہرستیں تیار، گرفتاریوں کا امکان
پی ٹی آئی کا جلسہ، پنجاب میں کارکنان کی فہرستیں تیار، گرفتاریوں کا امکان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا 30 نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ فہرستیں سپیشل برانچ نے تیار کر کے لاہور کے 84 تھانوں کو ارسال کر دی ہیں اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لسٹ میں موجود کارکنان پر نظر رکھیں جبکہ مزید کارکنان کے کوائف بھی اکٹھے کریں۔ ذرائع کے مطابق تھانوں کو فہرستیں موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کو اسلام آباد کے جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں