قیادت نے کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، سربراہ نجکاری کمیشن ’جھوٹے‘ شخص ہیں: ترجمان ق لیگ

قیادت نے کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، سربراہ نجکاری کمیشن ’جھوٹے‘ شخص ہیں: ...
قیادت نے کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، سربراہ نجکاری کمیشن ’جھوٹے‘ شخص ہیں: ترجمان ق لیگ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر کی جانب سے ان کی پارٹی قیادت پر قرضے معاف کروانے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان الزامات پر مخلافین ہمیشہ ہی منہ کی کھاتے رہے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد زبیر ایک جھوٹے آدمی ہیں جو قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ ق لیگی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں