ہائیکورٹ کا تھر کے معاملے پر عدالتی کمیشن کے قیام کا حکم، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہائیکورٹ کا تھر کے معاملے پر عدالتی کمیشن کے قیام کا حکم، سندھ حکومت نے سپریم ...
ہائیکورٹ کا تھر کے معاملے پر عدالتی کمیشن کے قیام کا حکم، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے تھر پارکر کے علاقے میں غذائی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکم نامے پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل فتح محمد ملک کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تھر کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے سبب اس کی سماعت ہائیکورٹ میں نہیں کی جا سکتی، اس لئے ہائیکورٹ میں دائر تمام درخواستوں کی سماعت نہ کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کی طرف سے تھرپارکر میں ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے، حکومت سندھ اس معاملے پر تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے لیکن عوام کو اس حقیقت سے دور رکھا جا رہا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ تھر کے معاملے پر لئے جانے والے از خود نوٹس کی سماعت جلد سے جلد کی جائے تا کہ حقائق سامنے آ سکیں ۔

تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات جاننے کے لئے کلک کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں