کورنگی کراسنگ کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کورنگی کراسنگ کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
کورنگی کراسنگ کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جبکہ قریب سے گزرتی پولیس وین اور رکشہ بھی اس کی زد میں آ گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے دھماکے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ریمورٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ اس میں ڈھائی سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ بارودی مواد میں کیل اور بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا تھا کہ دھماکے کا نشانہ پولیس تھی یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی تھیاور پولیس وین میں 25 افراد سوار تھے۔تاہم اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ دھماکے کا اصل ہدف کون تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس وین اور موٹر سائیکل کے درمیان رکشہ بھی آ گیا جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں