کیا چیز مردوں کو سگریٹ چھوڑنے نہیں دیتی؟ جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

کیا چیز مردوں کو سگریٹ چھوڑنے نہیں دیتی؟ جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف
کیا چیز مردوں کو سگریٹ چھوڑنے نہیں دیتی؟ جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

  

 تائپے(نیوز ڈیسک) دل کش خواتین کی سب باتیں اچھی اچھی نہیں ہوتیں کیونکہ ایک تازہ تحقیق میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مردوں کو سگریٹ نہیں چھوڑنے دیتیں۔ اب آ پ اس بات کو سگریٹ نہ چھوڑ پانے کا بہانہ نہ بنا لیجئے گا مگر تحقیق یہی کہتی ہے کہ خوبصورت خواتین کی موجودگی میں سگریٹ چھوڑنامشکل ہے۔

تائیوان کی کاو¿سیونگ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 76 سگریٹ نوشوں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے ان میں سے ایک گروپ کو خوبصورت خواتین کی تصاویر دکھائیں جبکہ دوسرے گروپ کو عام شکل و صورت والی خواتین کی تصاویر دکھائیں۔ جن مردوں کو خوبصورت خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں وہ سگریٹ نوشی پر کنٹرول نہ کر پائے بلکہ اس کی رفتار دو گنا تک بڑھ گئی جبکہ دوسرے گروپ میں سگریٹ نوشی واضح طور پر کم رہی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دلکش خاتون نظر آ نے پر مرد کا دماغ افزائش نسل کی کیفیت میں چلا جاتا ہے اور اس کیفیت میں وقتی مفاد کو مستقبل کے مفاد پر فوقیت دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرد صحت کے نقصان کو بھول کر نکوٹین کے فائدے پر نظر رکھتے ہوئے سگریٹ پر سگریٹ سلگائے جاتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’Evolution and Human Behavior‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس