گارمنٹس کی دنیا کے اہم نام ’YKK‘ کی تاریخ

گارمنٹس کی دنیا کے اہم نام ’YKK‘ کی تاریخ
گارمنٹس کی دنیا کے اہم نام ’YKK‘ کی تاریخ

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) تین حروف YKK ملبوسات کی دنیا میں مقبولیت اور شہرت تو رکھتے ہی ہیں لیکن یہ اعتماد اور کوالٹی کے ضامن بھی سمجھے جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر انہیں اپنی جینز یا جیکٹ کی چٹخنی کے اوپر لکھا دیکھا ہو گا مگر کبھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس نام کے بغیر دنیا میں بہترین کوالٹی کی زپ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

آسٹریلوی ماں کا دل دہلا دینے والا اقدام

زپ کی ایجاد تقریبا ایک صدی قبل 1917 ءمیں سویڈن کے ایک باشندے نے کی لیکن اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اچھی زپ بنانا کسی کسی کا ہی کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں بہترین ملبوسات بنانے والی کمپنی زپ کیلئے کبھی رسک نہیں لیتیں اور صرف اور صرف YKK کا انتخاب کرتی ہیں۔

یہ YKK کیا ہے؟ دراصل یہ تین جاپانی الفاظ Yoshida Kogyo Kabushikikaish کا مخفف ہے۔ ان الفاظ کا مطلب ہے بوشیدا کمپنی لمیٹڈ۔ یہ کمپنی 1934ءمیں ایک جاپانی نوجوان Tadao Yoshida نے قائم کی اور دنیا کی آدھی سے زیادہ ذپیں صرف یہ کمپنی بناتی ہے۔ یہ سالانہ سات ارب سے بھی زیادہ زپیں تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کا معیار اس قدر اعلیٰ ہے کہ ملبوسات کی دنیا میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر آپ خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو زپ صرف YKK کی استعمال کریں ورنہ قیمتی سے قیمتی لباس بھی زپ کی خرابی کی وجہ سے ضائع ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ امریکی فوجی کس کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں ؟جواب آپ کوحیران بھی کر دے گا اور پریشان بھی 

یہ کمپنی زپ کے میٹریل سے لے کر انہیں بنانے والی مشینیں تک خود تیار کرتی ہے اور اپنی ٹیکنالوجی کو راز رکھتی ہے۔ اس کی کامیابی کا سب سے اہم پہلو اس کا یہ نعرہ ہے کہ ”آپ دوسروں کا خیال رکھے بغیر خوشحال نہیں ہو سکتے“ اور یہی وجہ ہے کہ یہ کمپنی دنیا کی بہترین زپ سستی ترین قیمت میں بیچتی ہے۔

مزید : بزنس