وہ مصالحے جو آپ کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں

وہ مصالحے جو آپ کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں
وہ مصالحے جو آپ کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں

  

کراچی(نیوزڈیسک)اکثر کہاجاتا ہے کہ مصالحوں کے استعمال میں کمی کرنی چاہیے کہ یہ صحت کے لئے اچھے نہیں ہوتے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ مصالحے ایسے بھی ہیں جو ہماری صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سرخ مرچ

اس میں وٹامن اے اور ای پائے جاتے ہیں ،اس میں انٹی آکسیڈینٹس کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ میٹابولزم کو بہت فائدہ دیتی ہے۔

سونف

یہ معدے اور ہاضمے کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔اس کے استعمال سے پیٹ میں موجود گیس سے نجات ملتی ہے اور اس میں کینسر اور سوزش کے خلاف کام کرنے کی استطاعت موجود ہے۔سونف میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے جگر کے کینسر میں بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔

لونگ

کھانے میں خوشبو کے لئے یہ انتہائی ضروری ہیں ،اس کے ساتھ ہی ان میں موجودeugenolکی وجہ سے یہ صحت کو بہت فائدہ دیتے ہیں۔لونگ کے تیل کی وجہ سے یہ انسانی جسم کو باہر کی آلودگی سے بچاتا ہے،دانت کے درد اور منہ کی سوزش کے لئے بھی لونگ کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔

کڑی پتا

بریانی اور قورمہ میں کڑی پتے کا استعمال تو کیا جاتا ہے لیکن اس کا صحت پر بھی بہت زیادہ فائد ہ ہوتا ہے۔اس میں وٹامن بی کی موجودگی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ اعصابی نظام کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

جنگلی پودینہ

آپ چاہیں تو تازہ یا خشک پودینہ استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے یہ کھانوں کو ہضم ہونے کے ساتھ نظام انہضام کو مضبوط بناتا ہے۔

کالی مرچ

جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں کہ اپنا وزن کم کریں انہیں چاہیے کہ وہ کالی مرچ کا استعمال کریں۔ان کے کھانے سے میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتاہے اور وزن کم کونے میں مدد ملتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت