جنرل راحیل شریف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی

جنرل راحیل شریف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی
جنرل راحیل شریف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دی

  

برازیلیہ(صباح نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع ایلڈو ریبلو سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کی وزارت دفاع کا دورہ کیا، وزارت دفاع میں برازیل کے وزیر دفاع ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاک برازیل دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔برازیل کے وزیر دفاع ایلڈو ریبلو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے برازیلین وزیر دفاع کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید :

بین الاقوامی -