الیکشن کمیشن کے خلاف بھینس کے آگے بین بجا کر انوکھا احتجاج
رحیم یار خان (صباح نیوز) رحیم یارخان میں تیسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ اسکیم کے خلاف یونین کونسل گلانی میں انوکھا احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھینس کے آگے بین بجائی‘ بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کی یونین کونسل نمبر ایک سو چار گلانی میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کے ڈیرے کیساتھ منسلک اسکول میں پولنگ اسٹیشن بنانے کے خلاف مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔