افتخار چوہدری کی جماعت کا نام جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی رکھ دیا گیا

افتخار چوہدری کی جماعت کا نام جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی رکھ دیا گیا
افتخار چوہدری کی جماعت کا نام جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی رکھ دیا گیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سیاسی جماعت کا نا م جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی ہوگا۔ پارٹی کا اعلان سابق چیف جسٹس خود ایک تقریب میں کریں گے۔ یہ تقریب 25 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ انکشاف سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد مدثرچودھری نے کیا۔ اخبار نئی بات کے مطابق چند روز قبل وکلا کے ایک وفد نے سابق چیف جسٹس سے ملاقات کی ۔ وفد میں غلام مجتبیٰ چودھری ، مرزاحسیب اسامہ، چودھری ارشاد گجر، چودھری وسیم کھٹانہ ، رانا عمران جاوید ، اور چودھری شہزاد گجر شامل تھے۔ مدثر چودھری کے مطابق سابق چیف جسٹس 11 دسمبر سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گے۔

مزید : لاہور