سعودی مذہبی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کو نوکری سے ہٹا دیا گیا، وجہ ایسی کہ عوام بھی حیران رہ گئے

سعودی مذہبی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کو نوکری سے ہٹا دیا گیا، وجہ ایسی کہ عوام ...
سعودی مذہبی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کو نوکری سے ہٹا دیا گیا، وجہ ایسی کہ عوام بھی حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مذہبی پولیس (امربالمعروف و نہی عن المنکر پولیس) نے طائف میں ایک محفل مشاعرہ پر چھاپہ مار کر اسے بند کروا دیا۔ پولیس نے الزام لگایا کہ مشاعرے کی انتظامیہ نے مردوخواتین کو ایک ہی جگہ بیٹھنے کی اجازت دی تھی مگر منتظمین نے پولیس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مردوخواتین کے ہال الگ الگ تھے بلکہ ان کے داخلی دروازے بھی علیحدہ تھے۔ منتظمین کی طرف سے الزام کی تردید پر مذہبی پولیس کی اعلیٰ قیادت نے طائف کے سربراہ عبداللہ الاسماری کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے مکة المکرمہ منتقل کر دیا جبکہ ان کی جگہ یحییٰ الحظامی کو نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید جانئے: دنیا کی تاریخ کا پہلا بینک جہاں اکاﺅنٹ میں پیسے رکھنے پر سود نہیں ملے گا بلکہ الٹا رقم کاٹی جائے گی، ایسا کیسے ممکن ہے اور کیوں؟ انتہائی حیران کن وجہ جانئے
عرب نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ مشاعرہ طائف کے لٹریری کلب میں ہو رہا تھاجہاں مذہبی پولیس نے چھاپہ مارا اوراہلکارمشاعرے کے منتظمین کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے پیچھے بھی بھاگتے رہے۔ مذہبی پولیس کے ترجمان عبدالرحمان الجبیری کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے جو اصل حقائق منظرعام پر لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں جو بھی ذمہ دار قرار پایا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور سخت سزا دی جائے گی۔