جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھائی،خالد مختار

جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھائی،خالد مختار

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر بریگیڈیئر (ر) خالد مختار فارانی نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھا کر اگلے سال بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرکے اہم ہدف حاصل کرلیا ہے لیکن فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کی گزشتہ ٹورنامنٹ کے مقابلے میں کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے۔ ٹیم نے ایشیا کپ میں مشکل ٹیموں کو شکست دی، تاہم بھارت کے خلاف فائنل میں کھلاڑی میچ کا پریشر برداشت نہ کرسکے۔ بھارت کی ٹیم دو سال سے مسلسل کھیل رہی تھی اور انہوں نے بے شمار انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں ہماری ٹیم کی تیاری دو ماہ سے شروع ہوئی ہے۔ بھارت کی ٹیم بہتر تھی ان کے پاس سہیل عباس جیسا پینلٹی کانر سپیشلسٹ ہے، جس نے میچ میں اہم کرادار ادا کیا۔

اور ہمیں بھی جونیئر ورلڈ کپ تک ایسا ہی پینلٹی کارنر سپیشلسٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں مشکل ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیا، جبکہ اسکے مقابلے میں بھارت کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں آسان ٹیمیں ملیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -