سٹین کی بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

سٹین کی بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

  

ناگپور (اے پی پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت تاحال غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج ناگپور میں شروع ہو رہا ہے اور میزبان ٹیم کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سٹین بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گراؤن انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -