پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

دبئی (آئی این پی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ وارم اپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو چونسٹھ رنز سے شکست دے دی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا کپتان آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلا ٹی ٹونٹی جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی، عمران خان جونیئر، صہیب مقصود، عمر اکمل، اور سہیل تنویر کی واپسی ہوگی۔رفعت اللہ مہمند نئے اوپنر کے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گے۔عماد وسیم تاحال انجری کا شکار ہیں اس لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں۔انگلش ٹیم میں جیمز ونس اور مارک ووڈ کی واپسی ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی