بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا کرکٹ ٹیسٹ آج شروع ہوگا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا کرکٹ ٹیسٹ آج شروع ہوگا

ناگپو (اے پی پی)بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے وداربھا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں شروع ہوگا دونوں کپتانوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ بھارت کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 108 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلور میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی