قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے کوریا روانہ

قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے کوریا روانہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کیلئے کوریا روانہ ہوگئے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ پری 25 سے 29 نومبر تک کوریا میں ہوگی جس میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔ گرینڈ پری کوالیفیکیشن راؤنڈ ہے اس میں شاندار کارکردگی سے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی