گریگوری گالٹائر نے پہلی بار ورلڈ سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

گریگوری گالٹائر نے پہلی بار ورلڈ سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

  

واشنگٹن(آن لائن) سٹار فرانسیسی پلیئر گریگوری گالٹائر نے پہلی بار ورلڈ سکوائش چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ گالٹائر عالمی ٹائٹل حاصل کرنے والے دوسرے فرانسیسی پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل تھیری لینکو نے 2004ء4 میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ گالٹائر نے فیصلہ کن معرکے میں حریف مصری پلیئر عمر موساد کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ گالٹائر 2006ء ، 2007ء اور 2011ء4 میں چیمپئن شپ میں رنر اپ رہے تھے۔ واشنگٹن میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں گالٹائر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مصری پلیئر عمر کو 11۔6، 11۔7 اور 12۔10 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے کہا کہ کامیابی کی بہت خوشی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے کامیابیاں حاصل کروں اور میں بھرپور محنت کا سلسلہ جاری رکھو ں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -