بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ،آسٹریلوی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ،آسٹریلوی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے

سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کئی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان میں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ بگ بیش کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا اور ٹیسٹ میچز کے درمیان زیادہ گیپ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ کے کئی پلیئرز کو لیگ کیلئے ریلیز کر دیا جائے گا البتہ فاسٹ باؤلرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی بھی دستیابی کا فی الوقت فیصلہ نہیں ہوا جبکہ کپتان سٹیون سمتھ، جوبرنز، پیٹرنیول اور نیتھن لائن ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عثمان خواجہ کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ لیگ کھیلنے والے پلیئرز کالی آندھی کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل 22 دسمبر کو دوبارہ میلبورن میں جمع ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی