ڈیموں کے تعمیری منصوبوں کیلئے عالمی بنک ’’ قرضہ‘‘ دینے کیلئے رضا مند

ڈیموں کے تعمیری منصوبوں کیلئے عالمی بنک ’’ قرضہ‘‘ دینے کیلئے رضا مند

لاہور(آن لائن) پاکستان میں بجلی بحران کی وجہ سے جہاں ملکی معیشت اور صنعتی ڈھانچہ کافی حد تک متاثر ہو چکا ہے اور بجلی کی پیدوار کیلئے ڈیموں کی تعمیر کو انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے وہیں پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے جاری منصوبہ جات اور نئے بنائے جانے والے چھوٹے ڈیمز کے منصوبہ جات کیلئے ’ عالمی بنک‘ کی طرف سے حکومت پاکستان کو ’’قرضہ‘‘ دینے پر رضا مندگی ظاہر کی گئی تاہم تاہم یہ رضا مندگی بھی مشروط اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے فراہم کیا جائے گا۔بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ جات فنڈز کی کمی کا شکار ہیں اور اگر سال 2016-17میں بھی فنڈز مل جاتے ہیں تب بھی کچھ منصوبہ جات 2020 سے پہلے مکمل نہیں ہو سکتیجس کا توانائی کے بحران کا شکار ملک ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا بلکہ معاشی استحکام کیلئے کئے جانے والی منصونہ بندی بھی متاثر ہوگی۔

مزید : کامرس