شبیر ملک ایم کام ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
لاہور(پ ر) پاکستان میں ذرائع ابلاغ اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا وسیع تجربہ رکھنے والے ممتاز لابیسٹ جناب شبیر ملک کو ملک کی اہم ترین ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایم کام کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے ترقی دے دی گئی ہے۔ شبیر ملک مارکیٹنگ ، میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔انہوں نے2006 میں ایم کام ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے ساتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے وابستگی اختیار کی تھی۔بعد ازاں ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں ادارے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے ترقی دے دی گئی تھی۔ ملک کی ممتاز ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں کام کرنے کا تیس سالہ تجربہ کے حامل شبیر ملک پر ملک کے اہم ترین سرکاری اور پرائیویٹ ادارے اپنی تشہیری خدمات کے سلسلے میں بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں وہ بے شمار ایڈورٹائزنگ کمپینز کر چکے ہیں۔
وہ اپنی خدمات کے سلسلے میں متعدد اعزازات حاصل کرنے کے علاوہ ملکی و عالمی سطح پر بہت سے میڈیا ایونٹس میں ادارے کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔