ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا اعلان کیا جائے: لاہورچیمبر

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا اعلان کیا جائے: لاہورچیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ توسیع کا اعلان کریں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے اور ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی خرابی کی وجہ سے تاجر بروقت اپنی ٹیکس ریٹرنز فائل نہیں کرسکے لہذااْن کی سہولت کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو فوری طور پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کرے۔

مزید :

کامرس -