کاشتکار سورج مکھی کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں:محکمہ زراعت

کاشتکار سورج مکھی کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں:محکمہ زراعت

فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول اور بمپر کراپ کی حامل منظور شدہ اقسام کا اعلا ن کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکارشیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندار فصل حاصل ہو سکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ بہاولپور ، رحیم یارخان ،خانیوال، ملتان ،وہاڑی ،بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، لیہ ، لودھراں ، راجن پور ، بھکر میں 10جنوری سے 10فروری تک ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنور ی سے15 فروری تک ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ،منڈی بہاؤالدین ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، نارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک ، اٹک ، راولپنڈی ، گجرات ، چکوال میں یکم فروری سے 25 فروری تک کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سورج مکھی کی بہترین پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کی کاشت یقینی بنائیں۔

مزید : کامرس