رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کو 942ارب روپے کا ٹیکس وصول

رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کو 942ارب روپے کا ٹیکس وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال جولائی سے وسط نومبر تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی نو سو بیالیس ارب روپے رہی، وصولی میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال جولائی سے سترہ نومبر تک ایف بی آر نے نو سو بیالیس ارب بیس کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا، گذشتہ مالی سال اس عرصے میں ٹیکس وصولی آٹھ سو تین ارب روپے تھی۔ اس طرح وصولی میں سترہ فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر کے سترہ روز میں ایک سو اٹھارہ ارب بیس کروڑروپے ٹیکس وصول کیاگیا، انکم ٹیکس کی مد میں چونتیس ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں اکسٹھ ارب روپے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 14 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں آٹھ ارب روپے جمع کئے گئے۔ #/s#

مزید :

کامرس -