کاشتکار گل عروسہ کی کاشت کیلئے بلب دسمبرتک لگائیں: ماہرین زراعت

کاشتکار گل عروسہ کی کاشت کیلئے بلب دسمبرتک لگائیں: ماہرین زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے پھولوں کے باغبانوں و کاشتکاروں کو گل عروسہ کی کاشت کیلئے بلب رواں ماہ نومبر اور اگلے ماہ دسمبر میں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ گل عروسہ کے بلب مختلف سائز کے ہوتے ہیں اس لئے گملوں کا انتخاب کرتے وقت بلب کے سائز کو مد نظر رکھا جائے اور بلب گملے کے کناروں سے 2سے 3انچ اندر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے بتایاکہ گل عروسہ کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت 80سے لے کر 95تک اقسام کاشت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گل عروسہ کے ایک بلب پر دو ڈنٹھل نکلتے ہیں جبکہ ہر ڈنٹھل پر 4سے6 پھول آتے ہیں جن کا قطر 8سے 9انچ ہوتاہے ۔سرخ ، ہلکے گلابی ، نارنجی اور سفید رنگ کے پھول خوشبودار ہونے کے ساتھ کٹ فلاور کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ عام طور پر گل عروسہ کے پودے پر مارچ سے مئی تک پھول آتے ہیں مگر کچھ اقسام خزاں میں بھی پھول دیتی ہیں۔

مزید :

کامرس -