امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

امریکی و یورپی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) امریکی اور یورپین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو مندی کا رجحان رہا۔فارماسیوٹیکل کمپنی فیزر اور آئرلینڈ کی کمپنی ایلرجن کا 2.6 بلین ڈالر کے کاروبار کا ادغام بھی مارکیٹس پر خاطر خواہ نتائج مرتب نہ کر سکا اور امریکی ایکویٹی مارکیٹ ڈاؤن رہی۔ فیزر اور ایلرجن کی شیرئز کی قیمت میں بھی بالترتیب 3.4اور2.6 فیصد کمی واقع ہوئی،لندن کا بنچ مارک ایف ٹی سی ای100انڈکس0.5 فیصد،جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈکس 0.3فیصداورفرانس کا سی اے سی انڈکس0.4 فیصد ڈاؤن رہے۔(

مزید :

کامرس -