تیونس میں بس پر حملہ ، 12 فوجی جاں بحق ،متعدد زخمی

تیونس میں بس پر حملہ ، 12 فوجی جاں بحق ،متعدد زخمی
تیونس میں بس پر حملہ ، 12 فوجی جاں بحق ،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس میں فوجیوں کی بس میں بم دھماکے کے باعث 12فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 16سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے،بم حملے کے بعد تیونس کے صدر نے ملک میں ایک ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تیونس کے وزیر خارجہ کا کہناہے کہ بس تیونس کے صدر کے خصوصی گارڈرز کو لے کر شہر سے گزر رہی تھی کہ اچانک بس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے باعث 12فوج جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں لیکن شدید بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔پیر س حملوں کے بعد تیونس کی حکومت نے دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی ۔واضح رہے کہ تیونس کے سیکیورٹی حکام نے کچھ روز قبل دہشتگردوں کا ایک گروہ پکڑا ہے جو کہ پولیس سٹیشنوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔