امریکی عدالت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عابد نصیر کو 40سال قید کی سزا سنا دی

امریکی عدالت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عابد نصیر کو 40سال قید کی سزا سنا ...
امریکی عدالت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عابد نصیر کو 40سال قید کی سزا سنا دی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی عدالت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہر ی عابد نصیر کو 40سال قید کی سزا سنادی ۔نیویارک میں بروکلن کی وفاقی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان، عابد نصیر کو القائدہ کے ساتھ مادی تعاون، مانچسٹر شاپنگ مال ، نیویارک کے سب وے میں بم دھماکے کی سازش اور ڈنمارک میں حملو ں کی منصوبہ بندی کا مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی ۔سماعت کے دوران استغاثہ نے 29سالہ عابد نصیر پر الزام عائد کیا کہ وہ 2009میں ساتھیوں سمیت مانچسٹر میں شاپنگ سنٹر تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا ۔عابد نصیر کو 2009میں مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا اور 2013میں اسے امریکہ کے حوالے کردیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی