ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا

ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (اے پی پی) ترکی کے سیکورٹی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے خواہاں افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے علاقے کرک لرایلی کی جنڈا مری کی چیک پوسٹ پر مامور اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے خواہاں غیر ملکیوں کے دو گروپوں کا پتہ چلایا۔ جنڈا مری کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے دوران 50 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افغانی باشندوں کو کرک لر ایلی امیگریشن آفس منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -