جرمن کمپنی کا فصلوں میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو ختم کر کے فصلوں کو محفوظ رکھنے والے ربورٹ تیار کر نے کا دعویٰ
برلن (این این آئی)جرمن کمپنی نے فصلوں میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو ختم کر کے فصلوں کو محفوظ رکھنے والے ربورٹ تیار کر نے کا دعویٰ کیا ہے یبونی روب نامی یہ جدید روبوٹ ایک منٹ میں 120 مضر جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس ختم کر سکتا ہے ٗروبوٹ کا سائز ایک کار کے برابر ہے اور اس میں لیزر ریڈار وژن سسٹم نصب کیا گیا ٗ روبوٹ کا خصوصی نظام ایک سینٹی میٹر تک کی گھاس اور جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔
تاکہ فصلوں کی غذائیت اور توانائی محفوظ رہ سکے۔ روبوٹ انسانوں سے زیادہ تیز کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 24 گھنٹے تک بغیر رکے کام کر سکتا ہے۔