لیبر پارٹی کے ارکان نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کر دی

لیبر پارٹی کے ارکان نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ) لیبر پارٹی کے ارکان برطانوی و یورپی پارلیمنٹ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے اسے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی سینئر وائس چیئرمین ڈیبی ابراہم،یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کے وائس چیئرمین افضل خان،آشٹن سے لیبر رکن پارلیمنٹ انجیلا رینر ڈنیٹن سے لیبر رکن پارلیمنٹ اینڈریو گوون اور اولڈہم ویسٹ سے لیبر پارٹی کے نامزد پارلیمانی امیدوار کونسلر جم میکمان نے تحریک حق خود ارادیت یورپ کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اٹھانے کا وعدہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مرحوم ممبر پارلیمنٹ مائیکل میچر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل اور کشمیریوں کی بھرپور معاونت کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر کشمیری جماعتوں اور خواتین رہنماؤں کے علاوہ مقامی کونسلروں نے بھی ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی ااواز بن کر پارلیمنٹ اور حکومت سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور شعبہ خواتین کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار کے علاوہ صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری محمد بشیر رٹوی اور میئر آف اولڈہم کونسلر عتیق الرحمن نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی طرف سے منعقدہ اس خصوصی نشست میں ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹری امیدوار کو اولڈہم ویسٹ اور برٹش کشمیریوں کے جذبات سے تفصیلاً آگاہ کیا تاکہ ضمنی انتخابات کے دوران مسئلہ کشمیر پر دیگر ارکان کو بھی لابی کیا جا سکے،راجہ نجابت حسین نے اس توقع کا اظہارکیا کہ تقریب میں موجود ارکان پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم اور مائیکل میچر کی طرح کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے اسی لئے آج بھی اور27اکتوبر کو بھی تحریک کے اجلاس میں ہم نے مرحوم مائیکل میچر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
،انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ جم میکمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر منتخب ہونے کی صورت میں کشمیریوں کیلئے ایک ہمدرد کا اضافہ کریں گے اور کشمیر گروپ کے ممبر بن کر اپنے دیگر پارلیمانی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر بحث میں معاونت کریں گے،اس موقع پر اولڈہم ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے کہا کہ جس طرح میں نے اپنے انتخاب سے لے کر آج تک ہر محاذ پر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور کشمیر گروپ میں بھی ایک متحرک کردار ادا کیا ہے اسی طرح جم میکمان بھی کشمیریوں کی ترجمانی کرے گا جبکہ وہ بہت جلد کشمیر گروپ کے چیئرمین سے مل کر انسانی حقوق کے حوالے سے پارلیمنٹری انکوائری کیلئے انتظامات کریں گی اور تحریکی رہنماؤں کی مشاورت سے کشمیری عوام کا کیس سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے میں تعاون کریں گی،تقریب میں موجود ڈبنٹن کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو گوون نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جہاں بھی ہونگی ہم آواز بلند کریں گے اور آج کشمیریوں کے جذبات سے آگاہی حاصل کر کے انہوں نے نہ صرف کشمیر پٹیشن پر دستخط کئے ہیں بلکہ تحریکی رہنماؤں سے مل کر پارلیمنٹ میں بھی اپنا موثر کردار ادا کروں گا،نارتھ ویسٹ سے لیبر ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کے اکثر ارکان برطانیہ کے دونوں ایوانوں اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے سر گرم ہیں اور ہم کشمیری عوام کے غیر مشروط حق کے حصول تک انکی معاونت جاری رکھیں گے جس کیلئے ضروری ہے کہ اولڈہم ویسٹ میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی لیبر امیدوار جم میکمان کی حمایت کر کے انہیں منتخب کریں جس سے ایک مزید کشمیر دوست برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچے گا،آشٹن سے لیبر رکن پارلیمنٹ انجیلا رینر نے کہا کہ وہ جب سے منتخب ہوئی ہیں تحریکی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور آج کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے نہ صرف کشمیریوں کی تحریک میں انکی معاونت کا وعدہ کرتی ہوں بلکہ کشمیر گروپ میں شامل ہو کر اپنا بھرپور حصہ ڈالوں گی،مائیکل میچر کی جگہ لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار جم میکمان نے جہاں تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے کشمیریوں کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی وہاں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بحیثیت کونسل لیڈر کشمیریوں کے مقامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اگر وہ منتخب ہو گئے تو ڈیبی ابراہم اور دیگر کشمیر دوست ارکان کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے تحریک حق خود ارادیت یورپ اور مقامی کمیونٹی لیڈروں اور کونسلروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دی،مسئلہ کشمیر پر ہونے والی اسی خصوصی تقریب کی صدارت تحریک کے سر پرست اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمان خان نے کی جبکہ اس موقع پر سابق میئر کونسلر شعیب اختر،لیڈی میئرس کونسلر یاسمین طور،کونسلر خضر الرحمان،کونسلر عروج شاہ،کونسلر عقیل سلامت،خواتین رہنماؤں روبینہ خان،شاہدہ خان،پامیلا اشرف،فرزانہ افضل،ڈاکٹر محمد اظہر،ڈاکٹر نائید اظہر،تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل،مسلم لیگ آزاد کشمیر کے برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی،حاجی محمد اسلم،حاجی محمد اکبر،محمد الیاس،نغمانہ کنول شیخ،کلیئر ایڈ کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی

مزید :

عالمی منظر -