فلم اسٹار وارز کا باکس آفس میں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم

فلم اسٹار وارز کا باکس آفس میں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے پی پی ) ہالی وڈ سائنس فکشن پر مبنی فلم’’سٹار وارز‘‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلیز سے ایک ماہ قبل ہی ’’اسٹار وارز‘‘ نے باکس آفس میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ فلم 'اسٹار وارز، دی فورس اویکنز' کے ریلیز ہونے سے قبل ہی5 کروڑ ڈالر سے زائد کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ یہ فلم اپنی گزشتہ فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔ ایسا بھی خیال ہے کہ ہدایت کار جے جے ابرامز کا بنایا ہوا یہ سیکول اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہو گا۔ اس وقت ہالی ووڈ فلم 'ایواتار' باکس آفس پر سب سے بڑی انٹرنیشنل فلم کے طور پر موجود ہے۔ سٹار وارز دی فورس اویکنز فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

مزید :

کلچر -