گلوکارہ اڈیل کی البم''ٹوینٹی فائیو'' کی 23 لاکھ کاپیاں فروخت

گلوکارہ اڈیل کی البم''ٹوینٹی فائیو'' کی 23 لاکھ کاپیاں فروخت

نیویارک (آن لائن)برطانوی گلوکارہ اڈیل کی نئی البم''ٹوینٹی فائیو'' کی ریلیز کے بعد صرف امریکا میں تین دن میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اڈیل کی البم بیس نومبر کو ریلیز کی گئی تھی۔ البم کی ریلیز کے بعد صرف امریکا میں تین دن میں 23 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ امید ہے کہ اڈیل کی البم میوزک بینڈ این سِنک کی سال دو ہزار میں ریلیز ہوئی البم نو سٹرنگز اٹیچڈ کا فروخت کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ جس کی پہلے ہفتے میں چوبیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

مزید : کلچر