فلم ’’صدمہ ‘‘کا ریمیک بنانے کا اعلان

فلم ’’صدمہ ‘‘کا ریمیک بنانے کا اعلان

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی 1983ء میں بنے والی فلم ’’صدمہ ‘‘کا ریمیک بنایا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز لائیڈ بتیستا نے کہا ہے وہ فلم ’’صدمہ ‘‘کا ریمیک بنا رہے ہیں اور یہ ایک خوبصورت فلم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم بچپن میں دیکھی تھی اور اس فلم کا آخری سین میرے دماغ میں اس وقت سے موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل کو محبت پر یقین نہیں رکھتی انہیں ’’صدمہ ‘‘ جیسی فلمیں دیکھنی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کے انتخاب پر کام جاری ہے اور جلد ہی یہ کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد فلم کی عکسبندی شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر